تنخواہوں میں اضافہ کی تحریک لمحوں میں پاس ہوسکتی ہے تو ٹی اوآرز کیوں نہیں‘عوامی تحریک
وزیراعظم نے دیگر جماعتوں کے اراکین کو ہم خیال بنانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کا دانہ پھینکا ‘بشارت جسپال
جمعہ 20 مئی 2016 19:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء )پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی تحریک کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی تحریک لمحوں میں پاس ہوسکتی ہے تو ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے 2ہفتے درکار کیوں ہیں؟ رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی کارکردگی جاننے کا بھی کوئی میکانزم وضع ہونا چاہیے کیونکہ اراکین کی اکثریت اسمبلی بزنس میں حصہ لیتی ہے اور نہ ہی کسی قومی ،عوامی ایشو پر ہونے والی بحث میں اپنا حصہ ڈالتی ہے،جبکہ تنخواہ میں مراعات با قاعدگی سے لی جاتی ہیں ۔
بشارت جسپال نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا تعلق پانامہ لیکس سے ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے حکومتی اراکین اسمبلی کو ہم خیال بنانے کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر خزانے کے دروازے کھولے اور دیگر جماعتوں کے اراکین کو ہم خیال بنانے کیلئے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا دانہ پھینکا یہ سیاسی رشوت ہے اور اس کے مقاصد اراکین اسمبلی کی ہمدردیاں سمیٹنا ہے۔
فیاض وڑائچ نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی پارلیمنٹ کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ان سے پہلے والی مراعات بھی چھین لینی چاہئیں۔ کسان، مزدور، اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔اراکین پارلیمنٹ مظلوم طبقات کی اسمبلی میں نمائندگی کرتے تو انہیں اپنے حقوق کیلئے 50 ڈگری والے درجہ حرارت میں تپتی سڑکوں پردھرنے نہ دیناپڑتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اراکین اسمبلی کسی قسم کی مراعات کے حق دار نہیں۔بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ اپنا آئینی قومی کردار ذمہ داری سے ادا کرتے تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا ۔موجودہ سیاسی بحرانوں میں اراکین پارلیمنٹ اپنا موثر عوامی کردار ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کسی قسم کی مراعات کے مستحق نہیں۔مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.