قوموں کے وقار اور ترقی کا راز افراد کی محنت اور لگن میں مضمر ہوتا ہے،مسعود صلاح الدین
بلا شبہ افراد کی اجتماعی کاوشیں اداروں کو ترقی کے بام عروج پر پہنچا دیتی ہیں،چیف انجنئیر ڈو یلپمنٹ فیسکو تقریب سے خطاب
جمعہ 20 مئی 2016 20:16
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء)چیف انجنئیر ڈو یلپمنٹ مسعود صلاح الدین نے کہا ہے کہ قوموں کے وقار اور ترقی کا راز افراد کی محنت اور لگن میں مضمر ہوتا ہے۔ بلا شبہ افراد کی اجتماعی کاوشیں اداروں کو ترقی کے بام عروج پر پہنچا دیتی ہیں وہ فیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر سنٹرل وئیر ہاؤس عبدالغفور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرفراز خان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مو جودہ دور میں افرادی قوت کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے کیونکہ محنتی اور ہنر مند افرادی قوت کے بغیر اداروں کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز نے اپنی صلاحیتوں او ر حسن سلوک سے سب کو گرویدہ بنا ئے رکھا۔(جاری ہے)
اپنی ذاتی کاوشوں کی بناء پرانہوں نے ہر موقع پر بہترین رزلٹ دیئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف فنانشل آفیسر زاہد حسن نے کہا کہ دونوں انتہائی ملنسارطبیعت کے مالک ہیں۔ وہ اپنے کام میں ماہر اور سب کو ساتھ لیکر چلنے والے انسان ہیں۔ ان کے ریٹائرڈ ہونے سے کمپنی انتہائی اچھے اور منجھے ہوئے افسرسے محروم ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے اور افسران و ملازمین کے دلوں کے در ہمیشہ ان کیلئے کھلے رہیں گے ۔ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اپنے خطاب میں کمپنی کے انجینئرز، انتظامی افسران اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں ہمہ وقت تمام لوگوں کا تعاون حاصل رہا اور فیسکومیں گزارے گئے ایام ان کی زندگی کا قیمتی اور خوشگوار اثاثہ رہیں گے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ شیڈولنگ علی رضا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈسپوزل شاہد محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان، ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر محبوب الٰہی، ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل سٹور ظفر صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر پی ڈاکٹر عبدالحئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.