شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پرفیصل آباد سے پہلی خصوصی ٹرین کل روانہ ہو گی
اتوار 22 مئی 2016 12:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) ریلوے انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر شرکاء کی سہولت کے لیے فیصل آباد سے پہلی سپیشل ٹرین کل ( پیر ) کو روانہ ہو گی ۔ ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے 2سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
پہلی سپیشل ٹرین فیصل آباد سے کل 23مئی بروزسوموارکو شام 6بجکر 15منٹ پر روانہ ہوکر براستہ خانیوال ، روہڑی اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1بجکر 15 منٹ پرسہون شریف پہنچے گی۔
دوسری سپیشل ٹرین لاہور سے24مئی بروزمنگل کو دن 12بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکربراستہ ساہیوال ،خانیوال ، روہڑی اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9بجے سہون شریف پہنچے گی۔ سہون شریف سے واپسی کے لیے29مئی بروزاتوارکوصبح10بجے پہلی ٹرین فیصل آبادکے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین سہون شریف سے شام 5بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.