لاہور ہائیکورٹ ، زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار
پیر 23 مئی 2016 11:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے 100سے زائد زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دیدئیے۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل منصور الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ زمینداروں پر زرعی آمدن ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور یہ نفاذ ایک آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا حالانکہ آئین میں زرعی آمدن ٹیکس کا کوئی ذکر نہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ زمیندار پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں زرعی زمین پر ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا اور اس حوالے سے 100 سے زائد زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے نوٹسز بھی بھجوا دئیے گئے ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ عدالت نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے لیے بھجوائے گئے تمام نوٹسز کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ مال سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.