قائم مقام فیفا سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر خود کو لاکھوں پاوٴنڈ مالیت کے بونس کی ادائیگی کے الزام پر بر طرف
منگل 24 مئی 2016 13:00
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے قائم مقام سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر کو خود کو لاکھوں پاوٴنڈ مالیت کے بونس کی ادائیگی کے الزام پر بر طرف کر دیا گیا ہے۔مارکس کاٹنر نے 2003 میں فنانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے فیفا میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2007 میں وہ فیفا کے نائب سیکرٹری جنرل بن گئے تھے۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ قائم مقام سیکریٹری جنرل مارکس کاٹنر نے فیفا کے سابق سیکرٹری جنرل جیروم والک کی جگہ لی تھی۔ جیروم والک کو بھی بے قاعدگیوں کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا۔مارکس کاٹنر کی برطرفی فیفا کے سابق صدر سیپ بلیٹر کی جانب سے 2011 میں فیفا کے سابق نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو کی جانے والی ادائیگیوں سے منسلک نہیں ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ فیفا کے سابق صدر سیپ بلیٹر اور سابق نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو گذشتہ سال 13.5 لاکھ پاوٴنڈ کی ادائیگیوں کا مجرم پایا گیا تھا۔
60 سالہ مائیکل پلاٹینی نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی کی جانب سے خود پر عائد چھ سالہ پابندی کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد یوئیفا سے استعفیٰ دیدیا تھا۔فیفا کے سابق سیکریٹری جنرل 55 سالہ جیروم والک کو گذشتہ سال فٹبال سے منسلک سرگرمیوں پر 12 سال کے لیے معطل کیا گیا تھاان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ عالمی کپ کی ٹکٹوں کو اصل قیمت سے ہٹ کر فروخت کرنے کی سکیم میں شامل تھے جس کی انھوں نے تردید کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.