سری لنکا میں شدید بارشوں سے اموات 200 ہوگئیں،ملبے تلے دبے سو افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

منگل 24 مئی 2016 13:56

کولمبو۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) سری لنکا میں شدید بارشوں سے اموات 200 ہو گئی ہیں ۔سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں جاری شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور اب تک اموات 2 سو سے تجاوزکر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملبے تلے دبے ہوئے ایک سو افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے 5 لاکھ افراد کو سکولوں اور عبادت گاہوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :