بائیو مکینک لیب کی تنصیب سے بولرز کو کافی فائدہ ہوگا،صادق محمد
منگل 24 مئی 2016 15:25
لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد ،پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کے رکن رانا علی سلمان اورسیالکوٹ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک ذوالفقار نے کہا ہے کہ لمز یونیورسٹی میں بائیو مکینک لیب کی تنصیب سے نہ صرف مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز کو کافی فائدہ ہوگا بلکہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑی بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بائیومکینک کی مشینری 8سال قبل خریدی گئی تھی لیکن اتنے سال تک اسے استعمال نہ کرنا غفلت کا نتیجہ ہے ۔اگر بائیو مکینک لیب کی 8سال قبل تنصیب کردی جاتی تو پھر سعید اجمل ،محمد حفیظ سمیت دیگر قومی بولرز کو فائدہ ہوتا اور ان کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی مشکوک نہ قرار دیتی ۔(جاری ہے)
تاہم در آید درست آید کے مصداق پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ نے بائیو مکینک لیب قائم کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور امید ہے کہ مذکورہ لیب آئی سی سی کے معیار پر پورا اترے گی ۔
پہلے مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز کو ٹیسٹ کے لئے باہر کے ممالک میں قائم لیبارٹر یوں میں ٹیسٹ کے لئے جانا پڑتا تھا جس پر کافی خرچ ہوتا تھا جس کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز ہی باہر کی لیبارٹریوں سے استفادہ کرتے تھے لیکن ڈومیسٹک کرکٹرز ان لیبارٹریز کے خرچ برداشت نہیں کرسکتے تھے لیکن اب اپنے ملک میں لیب قائم ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹرز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ 8سالوں میں بائیومکینک لیب کے صرف دو کیمرے خراب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تبدیل کرنا مشکل نہ تھا ۔مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.