چین اور آرمینیا کا انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط کرنے پر فیصلہ
منگل 24 مئی 2016 22:11
یریوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) چین اور آرمینیا نے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے شعبوں کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ آرمینیا کے صدر سرش سارگسیان نے چین کے صدر ژی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی مینگ جیان ژو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے باہمی تعاون بہترین رفتار کے ساتھ موثر طریقے سے فروغ پا رہا ہے ۔ آرمینیا کے صدر چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور عملی تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں جس کی چین قدر کرتا ہے ۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے صدور کے مابین گزشتہ سال ہونے والی ملاقات میں جن امور پر اتفاق رائے کیا گیا اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر تبدیل ہوتی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے تعلقات کو موثر طریقے سے آگے بڑھائیں ۔ آرمینیا کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والیشعبوں کے ساتھ چین کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ملاقات میں آرمینیا کے صدر نے کہا کہ چین اور آرمینیا کے مابین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں اورہم چین کو ایک اہم سیاسی اور معاشی شراکت دار کا درجہ دہتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.