ولی محمد شہریت معاملہ،حافظ محمد طاہر کو تفتیش میں شامل کرنے کیلئے سمن جاری کر دیئے گئے
بدھ 25 مئی 2016 14:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر کو ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش میں شامل ہونے کیلئے سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایات پر 22مئی کوبلوچستان میں ہونے والے ڈرون میں ہلاک ہونے والے شخص ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی حافظ محمد طاہر کو ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کرنے کے لیے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو وزیر داخلہ کے حکم پر کل کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا، مذکورہ ڈی سی نے چمن تعیناتی کے دوران ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی،جبکہ تحصلیدار محمد رفیق ترین اور ڈی سی حافظ طاہر نے2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اسکی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.