سر گودھا کے ڈی پی او کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے رمضان المبارک کے سلسلہ میں ملاقات
بدھ 25 مئی 2016 16:22
سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے رمضان المبارک کے سلسلہ میں ملاقا ت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے دوران بریفنگ بتا یا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، الله تعا لی تمام مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے کے ثمرات سے نوازے لیکن اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سکیورٹی کے حوالہ سے پولیس کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں ۔
پولیس رمضان المبارک کا سیکورٹی پلان تیار کر رہی ہے جس میں محدود وسائل اورکم نفری کے ساتھ ہم نے زیادہ سے زیادہ پولیس افسران و ملازمان کو مساجد ، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر تعینات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں میں سیکورٹی کے حوالہ سے زیادہ سے زیادہ تحفظ کا احساس اجاگر ہو ۔(جاری ہے)
لیکن اس کے ساتھ ساتھ علماء کرام کو بھی آگے بڑھ کر کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ کسی بھی تخریب کاری کے واقعہ سے بچا جا سکے ہر مسجد پر رضاکارانہ طور پر ایسے لوگوں کی ڈیوٹی لگائیں جو مسجد میں آنے والے ہر شخص کی چیکنگ کرکے مسجد کے اند ر داخل ہو نے دیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں ساوٴنڈ سسٹم آرڈیننس 2015 ء نافذ العمل ہے لہذا کوئی ایسا فعل نہ کیا جائے جو اس آرڈیننس کے منافی ہو ۔ ماہ رمضان ہم مسلمانوں کا مہینہ ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ مل کر ایسے اقدامات کریں کہ ضلع بھر میں امن قائم رہے۔ آئمہ حضرات لوگوں کو ترغیب دیں کہ کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کو نظر انداز نہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے ۔ ماہ رمضان سے قبل احترام رمضان آرڈیننس کا بھی نفاذ ہو جائے گا اس سلسلہ میں پولیس آپ کی آراء اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کی نشاندہی کو ملحوظ رکھے گی ۔ آخر میں شرکاء میٹنگ کی جانب سے آنے والی آراء پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے تما م ضلع کے ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ تحصیل کی سطح پر بھی تحصیل امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی جائے ۔میٹنگ میں انجمنِ تاجران میں سے خواجہ احمد حنیف ، نعیم اسلم اور دیگر مکتبہ فکر میں سے سید حسن طاہر کرمانی نے شرکت کی، جبکہ میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی شاہد نذیراور انچارج سیکیورٹی بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.