لاہور پریس کلب کے سامنے پر جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری
بدھ 25 مئی 2016 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) لاہور پریس کلب پر جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بارہویں روز دعائے جوشن کبیر کا اہتمام خواتین ،بچے اور مردوں کی بڑی تعدا کی شرکت ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری کی آمد،علمائے کرام اور کارکنان سے ملاقات،اتوار 25 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور حکومت اور ریاستی اداروں کی بے حسی کیخلاف پریس کلب سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی کا اعلان،علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج کو بارہ دن گزر گئے لیکن نام نہاد جمہوری ٹھیکیدار اپنی بادشاہت بچانے کے لئے لندن یاترا میں مصروف ہیں ہم ان کا پیچھا وہاں بھی نہیں چھوڑیں گے،لندن میں نواز شریف کے رہائش گاہ کے باہر غیور پاکستانی بھر پور احتجاج کرکے ان غاصب حکمرانوں کو اوقات یاد دلائیں گے،جرمنی،آسٹریلیا،لندن،یورپی ممالک اور امریکہ کے مختلف ریاستوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انشااللہ ہم اپنے شہداء کے غداروں کا پیچھا دنیا بھر میں کریں گے،انہوں نے کہا مرحلہ وار ہم اپنے احتجاجی تحریک میں پرامن طور پر تیزی لائیں گے،ہم نے اپنے بے گناہ پاکستانی چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے ہے دہشت گردی کے بھینٹ چڑھے ان شہداء کے خون سے عہد کیا ہوا ہے کہ ہم ان کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،انصاف کے حصول کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں نے بدترین تاریخ رقم کی ہے،شہباز شریف دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال ہے،ملت جعفریہ پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ن لیگ کو ہمارے خلاف کاروائیوں کا ایجنڈا ان کے آقاوں نے دیے ہیں،علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن ظالم کے سامنے جھکیں گے نہیں،پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں میں شدت لائیں گے،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم میدان میں موجود رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.