مصری طیارے کی آخری آڈیو ریکارڈنگز یونان سے قاہرہ روانہ
جمعرات 26 مئی 2016 19:58
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) یونان نے مصر کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی آخری آڈیو ریکارڈنگز قاہرہ میں تحقیقاتی ٹیم کو بھیج دی ہیں۔یونان نے اس کے علاوہ طیارے کی راڈار تصویر بھی بھیجی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے فضائی حادثات سے متعلق امور کے سربراہ ایمن المقدم نے کہاہے کہ فرانسیسی کمپنی السیمار کا مہیا کردہ ایک جہاز بحر متوسط میں مسافر پرواز ایم ایس 804 کے ملبے کی تلاش میں جلد شریک ہورہا ہے۔
یہ جہاز سمندر کی تہ میں ملبے کو تلاش کرنے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سمندر میں تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش کے لیے ایک اور فرم کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں اور ایمرجنسی ٹرانسمیٹر کی بھی جائے حادثہ سے پانچ کلومیٹر کے علاقے میں تلاش جاری ہے۔(جاری ہے)
اس سے پہلے برطانیہ ،قبرص ،فرانس ،یونان اور امریکا کے بحری جہاز اور طیارے بھی بحر متوسط میں مصری ٹیموں کے ساتھ مل کر تباہ شدہ طیارے کا ملبہ اور بلیک باکسز تلاش کررہے ہیں۔
اب تک انھیں طیارے کے بعض حصے ،کٹے پھٹے انسانی اعضاء اور مسافروں کا سامان ملا ہے۔مصر للطیران کا یہ مسافر طیارہ گذشتہ جمعرات کی صبح پیرس سے قاہرہ آتے ہوئے بحر متوسط میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔اس میں سوار تمام 56 مسافر اور عملے کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.