لاہور پریس کلب اور ویوز کول انڈسٹریز کے مابین ممبران کی بیٹیوں کی شادی پر ویوز کی ہر پراڈکٹ پر 10 ہزار روپے ڈسکاؤنٹ کا معاہدہ
جمعہ 27 مئی 2016 17:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء ) لاہور پریس کلب اور ویوز کول انڈسٹریزکے مابین ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے جس کے تحت پریس کلب ممبران صرف اپنی بیٹیوں کی شادی پر ویوز کی پراڈکٹ (فریج، ڈیپ فریزر اور اے سی) کی خریداری پر 10 ہزار روپے فی پراڈکٹ کی رعایت حاصل کر سکیں گے۔ معاہدہ پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور ویوز کول انڈسٹری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز اے بٹ نے دستخط کئے ۔
اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ ممبران کی فلاح کیلئے کام کرناہمارا عزم ہے اور ہم پریس کلب کو ممبران کی فلاح و بہبود کا ادارہ بنائیں گے، منتخب ہوتے ہی ممبران سے جو وعدے کئے گئے تھے انکی تکمیل جاری ہے اور ہم انشاء اللہ اپنا ہر وعدہ پورا کریں گے۔(جاری ہے)
اس موقع پر پریس کلب کے خزانچی ظہیر احمد بابر، سینئر کونسل ممبر عمران احسان اور دیگر بھی موجود تھے۔
ویوز کول انڈسٹریز کی جانب سے فیض احمد فیض آڈیٹوریم کیلئے تین تین ٹن کے دو اے سے بھی دیئے گئے۔ ویوز کول انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز اے بٹ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور اس کا معاشرے میں اہم کردار ہے، پریس کلب کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے صحافی برادری کیلئے گراں قدر خدمات پر پرویز اے بٹ کو پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا ، پریس کلب آمد پر انکی شکریہ ادا کیا اور انہیں پریس کلب کی یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.