امریکن ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے اوریگون کلاسک ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ جیت لی

اتوار 29 مئی 2016 13:35

اوریگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) امریکن ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے اوریگون کلاسک ڈائمنڈ لیگ میں 100میٹر دوڑ جیت لی۔ گیٹلن نے آسافا پاول اور ہم وطن ایتھلیٹ ٹائسن گے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

پریفونٹین کلاسک ڈائمنڈ لیگ میں منعقدہ مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں امریکن ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 9.88 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، گیٹلن نے سال کے اپنے تیز ترین وقت میں فاصلہ طے کیا، جمیکا کے آسافا پاول 6 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور ٹائسن گے 10 سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔