حماس نے فرانس میں ہونیوالی بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو ڈھونگ ، وقت کا ضیاع قرار دیدیا
پیر 30 مئی 2016 14:31
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) حماس نے فرانس کی دعوت پر تین جون کو بلائی گئی بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو ڈھونگ اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں نام نہاد کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے مسئلہ فلسطینی سردخانے میں ڈالنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے دوحہ میں قائم دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس قومی مفاہمت کے اپنے دیرینہ مطالبے پر قائم ہے اور مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھی جائینگی۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن سامی خاطرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کیلئے کسی بھی چینل سے کی جانے والی مثبت کوشش کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے ماضی میں بھی مفاہمتی عمل آگے بڑھانے اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے برادر مسلمان اور عرب ممالک کی مساعی کا خیر مقدم کیا ہے۔(جاری ہے)
سامی خاطر نے کہا کہ فرانس میں منعقد ہونے والی نام نہاد امن کانفرنس فلسطینیوں کے درمیان باہمی بات چیت اور مصالحتی مذاکرات کی نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
اس طرح کی کانفرنسیں ماضی میں بھی منعقد ہوتی رہی ہیں مگر ان کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔ اس سے قبل اسی طرح کی ایک کانفرنس میڈریڈ میں بھی ہوچکی ہے مگر وہ بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی تھی۔ حماس رہنماء نے کہا کہ پیرس کی دعوت پر بلائی گئی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس وقت کا ضیاع اور مسئلہ فلسطین حل کرنے کے بجائے اسے سرد خانے میں ڈالنے کی سازش ثابت ہوتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.