ایلسٹر کک 10ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے
محمد علی پیر 30 مئی 2016 21:23
ہیڈنگلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک دس ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں ۔ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے میچ کی دوسری اننگز میں جب ایلسٹر کک میدان میں اترے تو انہیں دس ہزار رنز کی تکمیل کیلئے محض 5 رنز درکار تھے جو انہوں نے آرام سے حاصل کرکے انگلینڈ کیلئے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے اور دنیا کے کم عمر ترین بلے بازبننے کا اعزاز اپنے نام کرکے لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو اس اعزاز سے محروم کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 2005ءمیں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ ایلسٹر کک نے یہ اعزاز 31 سال 146 دن میں بنا کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا ہے ۔
(جاری ہے)
انگلش کپتان نے ڈیبیو سے اب تک سب سے کم دن میں دس ہزار رنز بنانےکا سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، راہول ڈریوڈ نے 20 جون 1996ءکو اپنے ٹیسٹ ڈیبیوسے 26 مارچ 2008 ءتک 11 سال 280 دن میں 10ہزار مکمل کیے تھے جبکہ یکم مارچ 2006 ءکو ہندوستان کےخلاف ڈیبیو کرنے والے کک نے 19 مئی 2016 ءکو محض 10سال 80 دن بعد یہ سنگ میل عبور کر لیا۔
31سالہ الیسٹر کک اب تک 128 ٹیسٹ میچز میں46.49کی اوسط سے 10042رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 28 سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.