کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال2016-17کی 5000ارب کی مالیت کی تجاویز کی منظوری دیدی
محصولات کا ہدف 3601ارب رکھنے کی تجویز ، 800ارب کی پی ایس ڈی پی تجاویز منظور ، آئندہ مالی سال کے لئے خسارہ 3.8فیصد رکھنے کی تجویز کی بھی منظور ی وفاقی بجٹ تجاویز میں صوبوں کا حصہ600ارب رکھا گیا ہے، ذرائع
پیر 30 مئی 2016 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال2016-17کی 5000ارب کی مالیت کی تجاویز کی منظوری دے دی ، محصولات کی وصولی کا ہدف 3601ارب رکھنے کی تجویز منظور کی گئی، 800ارب کی پی ایس ڈی پی تجاویز منظور کی گئیں اور آئندہ مالی سال کے لئے خسارہ 3.8فیصد رکھنے کی تجویز بھی منظور کی گئی، وفاقی بجٹ تجاویز میں صوبوں کا حصہ600ارب رکھا گیا ہے۔
پیر کو وفاقی حکومت کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 5000ارب روپے کی مالی تجاویز کی منظوری دے دی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 800ارب کی پی ایس ڈی پی تجاویزبھی منطور کی گئیں۔ وفاقی بجٹ تجاویز میں صوبوں کا حصہ 600ارب روپے ہے ۔ آئندہ مالی سال کے لئے خسارہ 3.8فیصد منظور کیا گیا ۔ سبسڈی کا حجم اگلے سال کے لئے 160ارب منطور کیا گیا ۔(جاری ہے)
کاسمیٹکس اور گارمنٹس پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز بھی منظور کی گئی ۔
لائف انشورنس پر1فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی منطور کر لی گئی ۔ جنرل انشورنس پر ودہولڈنگ ٹیکس 4فیصد کرنے کی تجویز بھی منطور کی گئی ۔ جائیداد کی خرید پر ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پر تعیش اشیاء ، سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ محصولات کی وصولی کا ہدف 3601ارب رکھنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ۔ صوبوں کے لئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 875ارب رکھنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ دفاعی بجٹ کا حجم 860ارب روپے مختص کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ترقیاتی بجٹ کے لئے 3600ارب کی تجاویز منظور کی گئیں ۔ زرعی شعبے کی سپورٹ کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی ۔ کھاد کی قیمتیں کم اور سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کی منظور دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.