موبی لنک اور کیو موبائل کے درمیان ایک میگا پارٹنر شپ
دو نئے تھری جی جاز ایکس اسمارٹ فونز JS-1 اور JS-7متعارف کرادیئے گئے
منگل 31 مئی 2016 21:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) موبی لنک اور کیو موبائل کے درمیان ایک میگا پارٹنر شپ کے تحت دو نئے تھری جی جاز ایکس اسمارٹ فونز JS-1 اور JS-7متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کیو موبائل، جاز ایکس کے ہینڈ سیٹس تیار کرنے کے علاوہ پاکستان بھر میں برانڈ کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہو گا۔یہ اشتراک موبی لنک کی ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کا عمل تیز کرنے اور مارکیٹ میں باکفایت 3Gڈیوائس متعارف کرانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر قابل بنانا ہے ۔
موبی لنک کے ڈپٹی سی ای او اور سی سی او عامر ابراہیم نے کیو موبائل کے ساتھ پارٹنر شپ کی ضرورت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا،”کمیونیکیشن کے حوالے سے صارفین کی ضروریات پورا کرنے کیلئے یہ شراکت ایک جامع حل فراہم کرتی ہے۔(جاری ہے)
کیو موبائل کی مہارت کے ذریعے ہم مارکیٹ کی توقعات کے مطابق باکفایت اسمارٹ فونز کی ایک بہترین رینج تیار کررہے ہیں۔
کیو موبائل کے سی ای او ذیشان اختر نے کہا کہ موبی لنک کی اعلیٰ ترین 3Gسروسز ہمارے 3Gاسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کی مہارت کے ساتھ مل کرایک ایسی پروڈکٹ کی رینج فراہم کرے گی جو موجودہ مارکیٹ کے باکفایت رجحانات کوتبدیل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور Jazzجیسے طاقتور برانڈ کے ذریعے ہمیں مقامی مارکیٹ کے ان علاقوں میں قسمت آزمائی کا موقع ملے گا جنہوں نے پہلے کبھی 3Gاسمارٹ فون کے فوائد کا تجربہ حاصل نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.