بھارت میں 29 لاکھ افراد ایڈز کے موذی مرض میں مبتلا
بدھ 1 جون 2016 15:24
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء)بھارت میں انتقال خون ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن گیا،ملک میں گذشتہ 17 ماہ میں ہسپتالوں میں انتقال خون کی وجہ سے 2,234 افراد ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ تفصیلات نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن کے ایک بیان میں سامنے آئی ہیں جو انھوں نے عدالت میں ایک پٹیشن کے جواب میں جمع کرائی ہے۔
عدالت میں درخواست ایک سماجی کارکن چیتن چوٹاری نے دائر کی تھی اور ایڈز سے متاثر ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی استدعا کی تھی۔چوٹاری نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی تفصیلات ہیں اور وہ حیران رہ گئے ہیں۔انڈیا میں تقریبا 29 لاکھ افراد ایڈز کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔(جاری ہے)
معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت دائر کردہ درخواست کے رد عمل میں جو معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اتر پردیش میں خون کے انتقال سے ایڈز میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اتر پردیش میں 361 افراد انتقال خون کے بعد اس مرض کا شکار ہوئے۔ اتر پردیش کے علاوہ گجرات میں ایسے افراد کی تعداد 292 تھی جبکہ مہاراشٹر کے 276 افراد بدقسمتی سے ایچ آئی وی کا شکار ہوئے۔دارالحکومت دہلی میں بھی ایسے 264 مریض سامنے آئے ہیں جن کو انتقال خون سے ایچ آئی وی منتقل ہوا۔چوٹاری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایسے لوگوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو گی۔انڈیا میں قانون کے تحت ہپستالوں اور طبی مراکز کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ خون لینے سے پہلے خون عطیہ کرنے والوں کا معائنہ کریں کہ کہیں انھیں ایچ آئی وی، یرقان اور ملیریا تو نہیں ہے۔ بالکل اسی طرح عطیہ کیے جانے والے خون کا بھی ٹیسٹ کیا جانا قانونا لازمی ہے۔اس طرح کے ہر ٹیسٹ پر 12 سو روپے خرچ آتا ہے اور بھارت میں تمام ہسپتالوں میں یہ ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔چوٹاری کے بقول بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کرانے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بڑی تشویشناک صورت حال ہے اور اس کا فوری طور پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.