عظیم ترین فاسٹ باؤلر،کوچ اورکمنٹیٹروسیم اکرم (پرسوں )50سال کے ہوجائیں گئے
بدھ 1 جون 2016 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کرکٹ کی دنیاکے عظیم ترین فاسٹ باؤلر،کوچ اورکمنٹیٹروسیم اکرم (جمعہ )50سال کے ہوجائیں گئے۔وسیم اکرم3جون1966ء کو لاہور میں پیداہوئے۔وسیم اکرم نے1993ء میں ویسڈن کرکٹرآف دی ایئرکااعزازحاصل کیا۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز25جنوری1985ء کونیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیااورآخری ٹیسٹ9تا11جنوری2002ء کوڈھاکہ میں میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں۔ 104 میچوں کی147اننگز میں22.64کی اوسط سے2898رنزبنائے۔جن میں3سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ سکور257رنزہے۔بولنگ میں 22627اووروں میں9779رنزدے کر23.62کی اوسط سے414وکٹیں لیں۔وہ25بار5اور5بار10یا10سے زائدوکٹیں لے چکے ہے۔وہ فیلڈنگ کے دوران44کیچ بھی لے چکے ہیں۔(جاری ہے)
وسیم اکرم نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیرکاآغاز23نومبر1984ء کونیوزی لینڈکیخلاف فیصل آبادمیں کیااورآخری میچ 4مارچ2003ء کوزمباوے کیخلاف بلاوایومیں کھیلا۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ356میچوں کی280اننگزمیں16.52کی اوسط سے3717رنزبناچکے ہیں۔جس میں6ہاف سنچریاں شامل ہیں باؤلنگ میں انہوں نے18186گیندوں پر11812رنزدے کر23.52کی اوسط سے502وکٹیں لیں اورفیلڈنگ کے دوران88کیچ پکڑے۔وسیم اکرم ٹیسٹ اورون ڈے دونوں میں400سے زائدوکٹیں لینے کااعزازحاصل کرچکے ہیں۔وہ دونوں میں دودومرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کااعزازبھی حاصل کرچکے ہیں۔وسیم اکرم ان دنوں مختلف سپورٹس چینلزپرکمنٹری کررہے ہیں اوراسکے علاوہ کوچنگ بھی کررہے ہیں۔وسیم اکرم نے شانیر ا تھامسن سے 2013میں دوسری شادی کی اس سے قبل انکی پہلی شادی ڈاکٹرہماسے ہوئی توانکی وفات کے بعدانہوں نے دوسری شادی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.