شہداد پور،سسر ، دیور اور دیورانی کے وحشیانہ تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی دو بچوں کی ماں کو سپرد خاک کر دیا گیا
بدھ 1 جون 2016 22:47
شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) سسر ، دیور اور دیورانی کے وحشیانہ تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی دو بچوں کی ماں کو سپرد خاک کر دیا گیا ، مرنے سے قبل متوفیہ کا میڈیا کو حلفیہ بیان ، بھائی کی رپورٹ پر سسر گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے علاقے الرحیم کالونی میں دو بچوں کی ماں 32 ۔ سالہ ناہید اختر کو سسر ، دیور اور دیورانی نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے دو بچوں کو چھین کر گھر سے نکال دیا تھا ۔
جس پر وہ زخمی حالت میں اپنے بھائی اور صحافی ندیم اقبال آرائیں کے گھر پہنچی ۔ جہاں سے اسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال شہدادپور منتقل کر دیا گیا تھا ۔ اسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی ۔ انتقال سے 3 ۔ گھنٹے قبل ناہید اختر نے میڈیا کے صحافیوں کو حلفیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی 7 ۔(جاری ہے)
سال قبل ہوئی تھی جبکہ میرا شوہر وسیم اکرم گزشتہ 7 ۔
سالوں سے دبئی میں کام کرتا ہے ۔ میرے شوہر کی غیر موجودگی میں میرا سسر ، دیور اور دیورانی مجھے مختلف بہانوں سے تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔ میرے شوہر کو فون کرتے تو وہ بھی تشدد کرنے میں میرے سسرال والوں کو حمایت کا یقین دلاتا تھا ۔ میرے دو بچوں کو بھی مجھ سے چھین لیا گیا ہے ۔ مجھے انصاف دلایا جائے ۔ اس بیان کے تین گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہو گئی ۔ اس کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ متوفیہ کے بڑے بھائی ندیم اقبال آرائیں کی درخواست پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے متوفیہ کے سسر محمد اکرم آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.