رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘سر دار محمد یوسف
دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا ‘وفاقی وزیر کا انٹرویو
جمعرات 2 جون 2016 16:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس حجاج کرام کو سفر، رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ رواں برس پاکستانی حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ کے لیے براہ راست فلائٹس کی سہولت کے ساتھ ساتھ ائیر پورٹ سے لانے اور لے جانے کے لیے نئی جدید بسیں استعمال کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دوران حج حجاج کرام کو الیکٹرانک سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ دوران حج حجاج کرام کو رہائش، سفر اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ جدیدٹریکنگ سسٹم کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے جس کے زریعے حجاج کرام کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔(جاری ہے)
بعد ازاں مجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام عالمی امن اور بھائی چارہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ مذہب ہمیں نفرت کی بجائے محبت کا درس دیتا ہے، ہمیں ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو مختلف مذاہب اور فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں اور نفرتوں کا سبب بنتی ہیں،ڈائیلاگ کے ذریعے عالمی سطح پر مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ زارت مذہبی امور نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے 13نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے، ہمیں ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو نفرتوں کے پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.