جرمنی، بیشتر علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث مالی نقصان میں اضافہ

جمعہ 3 جون 2016 11:19

برلن۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) جرمنی محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مالی نقصان میں اضافہ اور صوبہ باویریا کے بعض علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابقملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث مالی نقصان میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفٹرن نامی شہر میں ایک اسکول کے 250 بچے محصور رہ گئے ہین جن کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ باویریا کے ہمسایہ صوبے باڈن ورٹم برگ اور اس سے ملحقہ شمالی صوبے میں بھی شدید بارشوں کے باعث کافی مالی نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب جرمن محکمہ موسمیات نے صوبہ باویریا کے بعض علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :