چین ، طوفانی بارشوں کے باعث 3افراد ہلاک ، 2لاپتہ

جمعہ 3 جون 2016 14:38

ووہان ، نان چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) چین کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چند دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے دوران تین افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ، طوفانی بارشوں نے سینکڑوں خاندانوں کے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا جس سے معیشت بری طرح متاثرہوئی ہے ، چانگ کنگ میں دو افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے جبکہ نوہزار افراد بے گھر ہوئے ، طوفانی بارشوں سے 110ملین ا مریکی ڈالر کا نقصان ہوا ، جیانگژی صوبے میں ایک بوڑھی عورت سیلابی پانی میں ڈوب گئی ، صوبے میں ٹریفک جام ہو گیا ، چین کے مرکزی صوبے ہیبائی میں اٹھائیس سو افراد کو محفوظ جگہ پر پہنچایا گیا ، اس علاقے میں 26ہزار ایکڑ پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچا جس کا اندازہ ساٹھ ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے ، یی چانگ ون ژاؤ میں ریلوے پٹڑی کو نقصان پہنچا جس سے انتالیس ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :