فیس بک کے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائدصارفین کا آڈیوڈیٹا ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف
میاں محمد ندیم جمعہ 3 جون 2016 18:34
ٹیمپا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جون۔2016ء) امریکا کی ساﺅتھ فلوریڈا یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہر پروفیسر کیلی برنس نے دعویٰ کیا ہے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کی باتیں سنتی رہتی ہے۔یعنی پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک کی سمارٹ فون موبائل ایپ کے ڈیڑھ ارب صارفین کا وائس ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر کیلی برنس کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز میں مائیکرو فون کے ذریعے آوازیں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ فیس بک خود بھی تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ایپ صارفین کے ارد گرد موجود آوازیں ریکارڈ کرتی ہے لیکن اس کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ کیا سن اور دیکھ رہے ہیں تاکہ پوسٹس کے حوالے سے ان کی پسندیدگی کا خیال رکھا جا سکے۔(جاری ہے)
یہ فیچر برسوں سے فیس بک کی ایپ میں موجود ہے لیکن پروفیسر برنس نے پہلی مرتبہ اس بات پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
مختلف ایپس آپ کے فون سے کس نوعیت کا ڈیٹا حاصل کر سکتی ہیں اس کا اندازہ ا±س وقت لگایا جا سکتا ہے جب آپ کوئی بھی ایپ انسٹال کر رہے ہوں۔ ایپ انسٹال کرتے وقت ہر ایپ کے متعلق انفارمیشن سامنے آجاتی ہے کہ یہ آپ کے فون کا مائیکرو فون، کونٹیکٹس، فوٹوز اور دیگر نوعیت کی معلومات حاصل کر سکتی ہے اور انسٹال کرنے کیلئے جب آپ او کے کا بٹن دباتے ہیں تو انجانے میں آپ اس بات پر آمادہ ہوجاتے ہیں کہ آپ یہ معلومات مذکورہ ایپ کو اپنی مرضی سے فراہم کر رہے ہیں۔ پروفیسر کیلی برنس کا کہنا تھا کہ فیس بک صارفین کی آوازیں سن کر آڈیو استعمال کرتی ہے اور اس کا مقصد صرف صارفین کی مدد کرنا نہیں بلکہ ان کی بات چیت کو سن کر ان کے سامنے متعلقہ اشتہارات کو پیش کرنا ہوتا ہے۔ پروفیسر کیلی نے بتایا کہ انہوں نے اس فیچر کو آزماتے ہوئے اپنے فون کے قریب مخصوص موضوعات پر بات چیت کی اور ان کی فیس بک آئی ڈی پر اس گفتگو سے متعلق اشتہارات ہی ظاہر ہونے لگے۔ فیس بک نے اس دعویٰ پر ابھی تک اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اس سے پہلے بیلجیئم کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کے نئے لائیک بٹن ری ایکشنز کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ پرائیویسی کیلئے نقصان دہ فیچر ہے۔ بیلجیئم کی پولیس کے مطابق فیس بک اس نئے بٹن کو لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور کس طرح اشتہارات کے ذریعے آمدنی کمانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.