دہشتگردوں کے علاج کا الزم، ڈاکٹر عاصم سمیت نامزدملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ہفتہ 4 جون 2016 15:05

دہشتگردوں کے علاج کا الزم، ڈاکٹر عاصم سمیت نامزدملزمان کی درخواست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء ) انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم سمیت نامزد ملزمان کیجانب سے دائر کردہ ضمانتوں کی درخواستوں پر اٹھارہ جون تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم سمیت نامزد ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پرمبنی ہیں ، جبکہ کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ رینجرز وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تمام ملزمان جے آئی ٹی میں نامزد ہیں، رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابقہ تفتیشی افسر شفاف انکوائری کررہے تھے ، جن کو سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے ہٹا دیا گیا جبکہ موجودہ تفتیشی افسر مسلسل کیس پر اثر انداز ہورہے ہیں اور حقائق چھپا دئے گئے ہیں جو ریکارڈ مہیا کیا گیا تھا اس میں ردو بدل کر دیا گیا، عدالت تمام ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عثمان معظم نے موقف اپنایا کہ وہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ عثمان معظم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کے جس جے آئی ٹی کا ذکر کیا جارہا ہے یہ مقدمہ اس سے تعلق نہیں رکھتا ،میرے موکل کیخلاف کوئی ثبوت اور شواہد نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :