عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمت میں اضافہ
ہفتہ 4 جون 2016 15:29
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق امریکا میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے بعد تانبے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور بروکروں نے خریداری کا عمل تیز کردیا ہے ۔
(جاری ہے)
لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 1.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے سودے 4688 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔
اس سے قبل اس کی قیمت 4565.50 ڈالر کے لگ بھگ رہی تھی۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی مستقبل کی خریداری کے سودے 1.3فیصد کے اضافے کے بعد 5425 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ ماہرین کے مطابق چین میں سیزن کی وجہ سے تانبے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس سے مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.