رمضان المبارک آمد سے قبل ہی تاجروں نے مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کرنا شروع کردیا
میاں محمد ندیم اتوار 5 جون 2016 14:20
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05جون۔2016ء) رمضان المبارک آمد سے قبل ہی تاجروں نے اس مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کرنا شروع کردیا ہے ،اور اشیاءخورونوش سمیت پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بڑے شہروں میں سبزی ، مرغی کا گوشت اور دودھ مہنگا ہوگیا۔کوئٹہ میں ایک کلوٹماٹر کی قیمت میں 20روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں بیس روپے اضافہ کردیا گیا۔
پھلوں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔پھلوں ، سبزیوں ،دودھ اور گوشت سے لے کر دیگر اشیائے خورد نوش تک بیشتر اشیاءکی قیمتوں میں دس سے بیس فیصد تک کا اضافہ ہوگیا ہے، شہر کی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20روپے اضافہ کے بعد فی کلو قیمت 40روپے تک پہنچ گئی ہے۔(جاری ہے)
ادرک فی کلو قیمت میں 60روپے اضافہ کے بعد 180روپے تک پہنچ گئی ،اسی طرح لہسن کی فی کلوقیمت 160روپے فی کلو سے بڑھ کر 200روپے تک پہنچ گئی ہے ،لیموں کی فی کلو قیمت بھی 40روپے کے اضافہ کےساتھ 240روپے تک پہنچ گئی ہے،اسی طرح پیاز کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 240روپے سے بڑھ کر260روپے فی کلو ہوگیا اور بکرے کاگوشت 650روپے فی کلومیں فروخت کیاجارہاہے،دودھ فروشوں نے بھی دودھ کی قیمت میں من مانہ اضافہ کردیا ہے، دودھ کی فی لیٹرقیمت 90روپے کردی گئی ہے، شہری اچانک مہنگائی سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔نواب شاہ کے مرکزی بازار میں دال ہو یا سبزی یا پھر فروٹ سب کی قیمتیں آسمان پرہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کہنے کو وہ شہر میں رہتے ہیں مگر قانون یہاں جنگل کا چلتا ہے، کوئی منافع خوروں کو پکڑنے والا نہیں ہے۔رمضان میں مہنگائی کا رونا صرف صارف نہیں روتا ، بلکہ دکاندار بھی روتا ہے، ان کا رونا ہے ہول سیل مارکیٹ میں آنے والے مہنگائی کے طوفان کا۔ماہ صیام یوں تو نیکی کمانے کامہینہ ہے،تاہم مہنگائی کے بڑھتے طوفان کا سامنا کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ غیرمنصفانہ نظام نے اس ماہ مقدس کو دنیا کمانے کا ذریعہ بنادیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.