ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 7 جون 2016 20:31

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

حیدرآباد 7- جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون ۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز بدھ اور جمعرات کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ رہنے کی پشنگوئی کی ہے جبکہ حیدرآباد سمیت ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔منگل کو حیدرآباد44سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید گرم ,خشک اور گرد آلود ہوائیں چلنے والے مقامات میں شامل رہا جبکہ حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 31% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ44سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :