مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ کو پیپلزپارٹی میں شمو لیت کی دعو ت

اتوار 12 جون 2016 15:16

مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ کو پیپلزپارٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جون۔2016ء) سندھ سے مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ کو پیپلزپارٹی نے شمولیت کی دعوت دیدی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی اور مستعفیٰ وزیر حکیم بلوچ کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں، جبکہ حکیم بلوچ نے پارٹی کی رکنیت چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سندھ سے مسلم لیگ (ن) کے مستعفیٰ ہونے والے وزیرحکیم بلوچ کو پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے جس پر انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن )کے اہم رہنماؤں نے بھی حکیم بلوچ سے ملاقات کر کے انہیں وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی لیکن حکیم بلوچ نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا ہے ۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ حکیم بلوچ بہت جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے باضابطہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :