شام کے شہر ادلب پر شامی فضائیہ کی بمباری، 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ

پیر 13 جون 2016 01:22

شام کے شہر ادلب پر شامی فضائیہ کی بمباری، 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، متعدد ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) شام کے شہر ادلب میں بازار پرشامی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں شامی طیاروں کی بمباری سے 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہیکہ بمباری شامی یا پھر روسی طیاروں سے کی گئی تاہم اس بارے میں متضاد اطلاعات ہیں لیکن بمباری کے نتیجے میں مارے جانے والے عام شہری ہیں اورزخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :