شام کے محاصرہ زدہ منبج سے سیکڑوں شہری جانیں بچاکر نکلنے میں کامیاب
پیر 13 جون 2016 13:35
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) شام کے شمالی صوبے حلب میں واقع شہر منبج سے سیکڑوں شہری جانیں بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔امریکا کے حمایت یافتہ عرب کرد اتحاد نے داعش کے خلاف لڑائی کے دوران اس شہر کا چاروں اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی ڈیمو کریٹک فورسز(ایس ڈی ایف) کے جنگجووٴں نے اس شہر میں موجود داعش کے جنگجووٴں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اور انھوں نے وہاں سے ترکی کی سرحد کی جانب جانیوالی مرکزی شاہراہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
اس طرح داعش کے ایک اہم سپلائی روٹ کو منقطع کردیا ہے اور وہ باقی علاقوں سے کٹ کررہ گئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ قریباً چھے سو شہری پیدل شہر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ اس کے جنوب میں شامی جمہوری فورسز کے زیر قبضہ علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔(جاری ہے)
رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ ایس ڈی ایف نے ان شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا ہے اور شہر میں رہ جانے والے لوگ تباہ کن فضائی حملوں کی وجہ سے خوف زدہ ہیں۔
ایس ڈی ایف کے منبج کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹرول کی وجہ سے شہر میں خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوتی جارہی ہے۔رصدگاہ کے مطابق 31 مئی کو کرد عرب اتحاد کی منبج پر یلغار کے بعد سے امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں داعش کے 223 جنگجو ،ایس ڈی ایف کے 28 فوجی اور 41 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔داعش کے جنگجووٴں نے منبج کے مغرب میں واقع شاہراہ کا کنٹرول دوبارہ واپس لینے کے لیے ایک بھرپور جوابی حملہ کیا تھا اور اس کے بعد سے شہر کے مغرب اور شمال مغربی نواحی علاقوں میں داعش اور ایس ڈی ایف کے جنگجووٴں کے درمیان خونریز لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔داعش کا اب بھی ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں متعدد ذیلی سڑکوں پر کنٹرول ہے لیکن یہ زیادہ دشوار گذار ہیں۔ امریکا داعش کے خلاف اس محاذ پر لڑائی میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کی پشت پناہی کررہا ہے اور فرانس کی خصوصی فورسز کے دستے بھی عرب اور کرد جنگجووٴں کی داعش کے خلاف جنگ میں فوجی رہ نمائی کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.