مملکت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تین بحرینی نیشنل گارڈز کی شہریت منسوخ
پیر 13 جون 2016 14:55
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء)بحرین میں جاری ایک سرکاری فیصلے میں نیشنل گارڈز کے 3 اہل کاروں کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ سرکاری بیان کے مطابق یہ افراد مملکت بحرین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
(جاری ہے)
سرکاری حکم نامے کے مطابق بحرین کی شہریت سے متعلق قانون کے آرٹیکل 10 آئٹم سی کے متن میں ہے کہ اگر کوئی شخص مملکت کے مفادات کے خلاف کارروائیوں یا ولی امر کے لازم کردہ احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب یا ان میں ملوث پایا گیا تو اس کو شہریت سے محروم کردیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے پیش کردہ درخواست اور کابینہ کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد تین اہل کاروں خلف احمد خضر الدخیل ، محمد ترای حمد العواد اور عدنان صالح مسعد کی بحرینی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.