آفر ہوئی تو کسی اور فرنچائز کیلئے بھی پی ایس ایل کھیل سکتا ہوں:شاہد آفریدی
ذیشان مہتاب پیر 13 جون 2016 16:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا ،کہتے ہیں کہ اگر آفر ہوئی تو کسی اور فرنچائز کے لیے بھی پی ایس ایل میں کھیل سکتا ہوں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جس فرنچائز کو ان کی ضرورت پڑے گی وہ اس کے لیے کھیلیں گے ،وہ صرف پشاور زلمی سے منسلک نہیں ہیں۔
آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ فی الحال ان کی ٹیم پشاور زلمی ہی ہے تاہم آگے بڑھنے سے قبل انہیں پشاور کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ کچھ معاملات طے کرنے ہیں، فرنچائز کا مقصد پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ملک میں کرکٹ انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کرنا تھا اور وہ پشاور زلمی کو اس بات کا کریڈٹ ضرور دیں گے کہ اس نے پشاور اور کے پی کے دیگر علاقوں میں کرکٹ کیمپس اور ٹورنامنٹس آرگنائزکروائے ہیں،اب بھی کچھ چیزوں کا حل نکالنا باقی ہے ورنہ اور کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.