لاہور، کینسر کا شکار 6 بچوں کے والدین تاحال امداد کے منتظر

بدھ 15 جون 2016 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کے باہر مجبور ماں باپ اپنے 6 بچوں کے ساتھ احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں۔ غریب والدین کے تمام بچے ہڈیوں کے کینسر کے مرض میں مبتلاہیں۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر احتجاجی کیمپ میں موجود غریب والدین اور 6 بچے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ غریب والدین کے 6 بچے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

نارگ منڈی کا رہائشی عارف فرنیچر کی پالش کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا ہے اسکے 6 بچے ایک ایک کر کے ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہوتے گئے اور چلنے پھرنے سے معذور ہو گئے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اربوں روپے کا صحت کا بجٹ پیش کیا گیا ہے تاہم اسی اسمبلی کے باہر ہم نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب کو اور نہ ہی کسی وزیر کو نظر آئے۔ غریب والدین نے حکام سے امداد کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :