دھرنے کے دوستوں کا رابطہ ، طاہر القادری آج شیخ رشید سے افطار پر ملاقات کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جون 2016 12:14

دھرنے کے دوستوں کا رابطہ ، طاہر القادری آج شیخ رشید سے افطار پر ملاقات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جون 2016ء) :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رابطے میں ملک کی صورتحال اور لاہور دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید کو مبینہ طور پر 17 جون کو مال روڈ پر پی اے ٹی کے دھرنے میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما آج شام افطار پر بھی ملاقات کریں گے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دھرنے سے متعلق بات کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح ہی 8 ماہ بعد لاہور پہنچے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے پی اے ٹی نے 17 جون کو مال روڈ لاہور پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :