سہ فریقی سیریز : جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139رنز سے ہرادیا
جمعرات 16 جون 2016 12:49
بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء)ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139 رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 344 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38 اوورز میں 204 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے آندرے فلیچر اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 69 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 اور مارلن سمیوئیل نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے عمران طاہر نے سات، تبریز شمسی نے دو جب کہ وین پارنل نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔(جاری ہے)
مہمان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 182 رنز کی شراکت قائم کی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے 13 چوکوں کی مدد سے 110 اور فاف ڈوپلیسی نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پولارڈ نے دو، جیمز ٹیلر اور کارلوس براتھ ویٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے بولر عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.