یوروکپ فٹبال ، فرانس،اٹلی،اسپین نے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی
البانیہ،ترکی اوریوکرین فائنل سولہ کی دوڑ سے باہرہوگئے
اتوار 19 جون 2016 17:49
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) یوروکپ فٹبال میں لیگ کے دو راؤنڈ مکمل ہونے پر میزبان فرانس دفاعی چیمپئن اسپین اوراٹلی نے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ البانیہ،ترکی اوریوکرین فائنل سولہ کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ گروپ بی ،سی اور ایف میں ہرٹیم کے پاس آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں گروپ میچز کے دو راؤنڈ مکمل ہوگئے۔
گروپ اے میں میزبان فرانس نے دو فتوحات اور چھ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئزرلینڈ چار اور رومانیہ ایک پوائنٹ لیکر دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ کے چار،ویلزاور سلواکیہ کے تین تین اور روس کا ایک پوائنٹ ہے۔گروپ سی میں جرمنی چار پوائنٹس لیکر ٹاپ پرہے۔(جاری ہے)
پولینڈ اورنادرن آئرلینڈ کے تین تین پوائنٹ ہیں۔
یوکرین کا کوئی پوائنٹ نہیں۔گروپ ڈی سے اسپین نے دوکامیابیوں اور چھ پوائنٹس کی بدولت کوالیفائی کرلیا۔ کروشیا چار پوائنٹ کواسپین سے کم ازکم ڈرا کھیلنا ہوگا۔ چیک ری پبلک کا ایک اورترکی کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔گروپ ای میں اٹلی نے دومیچز جیت کرکوالیفائی کرلیا۔ بیلجیئم کے تین سویڈن اورآئرلینڈ کا ایک ایک پوائنٹ ہے۔ بیلجیئم کوسویڈن کے خلاف برابر اورآئرلینڈ کو گروپ لیڈراٹلی پرلازمی فتح کی ضرورت ہے۔گروپ ایف میں ہنگری کے چار،آئس لینڈ اورپرتگال کے دو،دو اورآسٹریا کا ایک پوائنٹ ہے۔ پرتگال گروپ لیڈر ہنگری کوشکست دیکر پانسہ پلٹ سکتاہے۔آسٹریا اورآئس لینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم پری کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.