یورو 2016 ، انگلینڈ ، سلوواکیا کے درمیان فرانس کے شہر ساں ایتیئن میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
منگل 21 جون 2016 12:53
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) یورو 2016 کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ اور سلوواکیا کے درمیان فرانس کے شہر ساں ایتیئن میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ایک اور میچ میں ویلز نے روس کو تین صفر سے ہرا دیا جس کے بعد انگلینڈ اور ویلز دونوں نے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ‘انگلینڈ نے پہلے ہاف میں سلوواکیا کے گول پر پیدرپے حملے کیے تاہم سلوواکیا کے گول کیپر ماتوس کوزاچک نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں ‘انگلینڈ نے تمام میچ کے دوران میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور سلوواکیا کے گول پر متعدد حملے کیے مگر کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی گیند پر گرفت کا تناسب 65 فیصد تھا۔اس نتیجے کے بعد ویلز نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ انگلینڈ کا نمبر دوسرا ہے۔(جاری ہے)
اب انگلینڈ اگلے مرحلے میں گروپ ایف میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے کھیلے گا۔میچ کے بعد انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑی گیری کیہل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات ہمارے لیے مایوس کن رہی ‘ہم نے میچ کے شروع سے اختتام تک غلبہ برقرار رکھا تاہم ہم دروازہ نہیں کھول سکے ‘ہم مایوس ہیں کیونکہ جس قدر گیند پر گرفت ہمارے پاس رہی اس کے بعد ہمیں میچ جیت لینا چاہیے تھااس میچ کے لیے انگلینڈ کے کوچ روئے ہوجسن نے ٹیم میں چھ تبدیلیاں کی تھیں کیونکہ انھیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے پوائنٹس درکار تھے۔
کپتان وین رونی کو بھی ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، تاہم وہ میچ کے دوران میدان میں واپس آ گئے تھے۔میچ کے آغاز پر ٹیم میں جگہ نہ پانے والے دوسرے کھلاڑیوں میں رحیم سٹرلنگ، ہیری کین، ڈیلے ایلی، کائل واکر اور ڈینی روز شامل تھے۔اس کے مقابلے پر سلوواکیا نے اپنی اس ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جس نے روس کو دو ایک سے ہرایا تھا۔دریں اثنا ایک اور میچ میں ویلز نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کو تین صفر سے ہرا دیا۔ ویلز کی جانب سے آرون ریمزی، گیرتھ بیل کے پاس پر دوسرا گول کیا، جب کہ بیل نے دوسرے ہاف میں خود تیسرا گول کر کے ٹورنامنٹ میں اپنے گولوں کی تعداد تین تک پہنچا دی۔ویلز ٹورنامنٹ میں اب تک کارکردگی اس لحاظ سے شاندار رہی ہے کہ یہ 1958 کے بعد ان کا پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.