ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں انسداد ڈینگی ا جلاس
منگل 21 جون 2016 13:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) انسداد ڈینگی ا جلاس ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار نثار زیدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں23774انڈور سپاٹس اور58914 کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور4518مقامات اور8070کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔(جاری ہے)
جہاں بھی لاروا پایا گیا کو فوری تلف کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے شروع ہونے سے پہلے پہلے تمام انتظامات مکمل کر لیں۔گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دورکیاجائے۔
گڑہوں کو فوری بھریں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.