انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل کروشیا میں ہوگا
منگل 21 جون 2016 14:34
اسلام آباد ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) کی جنرل کونسل کا اجلاس کل بدھ کو کروشیاء میں ہوگا جس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) کی جنرل کونسل کا اجلاس 22 جون کو کروشیاء میں ہوگا جس میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے منسلک 170ممالک کے فیڈریشن کے سر براہان شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن(آئی ٹی ایف) کی جنرل کونسل کا اجلاس نئی منتخب باڈی پہلی مرتبہ انعقاد کر رہی ہے جس میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان آئی ٹی ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔(جاری ہے)
اجلاس میں پی ٹی ایف کے صدر پاکستان میں بین الاقوامی مقابے بحال ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں ڈیوس کپ کے مقابلے کرانے کی تجویز اجلاس میں پیش کریں گے۔
اسی طرح گزشتہ گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا میں ایشین ٹینس فیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ایشین ٹینس فیڈریشن کے42 ممالک نے قرارداد پاس کی تھی کہ پاکستان کے اندر ڈیوس کپ کے مقابلے بحال کئے جائیں ۔ رواں سال مارچ میں 2 ایشین ٹینس فیڈریشن کے ایونٹس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی اس حوالے سے بھی آئی ٹی ایف کا آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اجلاس میں شرکت کے بعد 9 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.