نیشنل بُک فاؤنڈیشن نئی سوچ کے ساتھ قاصد کے حصول کے لیے ترقی کی طرف گامزن ہے،ادارے کی مطبوعات معیارو مقدار کے حوالے سے قابلِ ستائش ہیں

کنوینر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم منیر احمد چوہدری کی این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے گفتگو

بدھ 22 جون 2016 15:09

اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون۔2016ء) کنوینر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم منیر احمد چوہدری نے کہاہے کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن ایک نئی سوچ کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ترقی کی طرف گامزن ہے،ادارے کی مطبوعات معیارو مقدار کے حوالے سے قابلِ ستائش ہیں، یہ باتیں نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جہاں نصابی کتب کے معیار و متن میں انقلابی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، وہیں جنرل بکس کے حوالے سے بھی معیاری و مفید اور کم قیمت کتابیں اور پھر اُن پر انتہائی مناسب ڈسکاؤنٹ شائقینِ کتب کے لیے پُر کشش پہلو ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کنونیئر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم منیر احمد چوہدری کی آمد پر ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اُنہیں این بی ایف کی شعبہ جاتی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ادارہ مشیر وزیراعظم پاکستان برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کی رہنمائی میں ایک نئے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے معززمہمان کو ادارے کی جاری چند اہم سکیموں سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران منیر احمد چوہدری نے این بی ایف نیشنل بُک میوزیم، بُک پارک، مرکزی بُک شاپ اور اس میں موجود ذخیرہٴ کتب، یک سنگی کتاب، ریڈرزبُک کلب ، نظامی گنجوی کارنر، حافظ شیرازی کارنر، بُک وال کلاک اور وال آف آنرکا بھی معائنہ کیا۔ معزز مہمان نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا بُک میوزیم ایک خاصے کی چیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان میں قدیمی تاریخی نوادرات، قرآن گیلری میں رکھے گئے قرآنِ پاک کے نادرونایاب نسخوں اور دیگر مخطوطات کے حوالے سے ایک منفرد میوزیم ہے۔

متعلقہ عنوان :