انگلینڈ کے فٹبالر جیمی وارڈی کا پریمئیر لیگ کے چیمپیئنز لیسٹر کلب کے ساتھ نئے معاہدے پر اتفاق

جمعہ 24 جون 2016 14:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء)انگلینڈ کے فٹبالر جیمی وارڈی کا پریمئیر لیگ کے چیمپیئنز لیسٹر کلب کے ساتھ نئے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔لیسٹر کا کہنا ہے کہ 29 سالہ جیمی وارڈی ان کے ساتھ ایک چار سالہ توسیعی معاہدے پر دستخط کریں گے۔لیسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں امید ہے کہ اس اعلان کے بعد جیمی وارڈی کے مستقبل کے بارے میں پائی جانے والی افواہوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کیمطابق لیسٹر کے حریف آرسنل نے یورو کپ 2016 شروع ہونے سے پہلے جیمی وارڈ کے لیے دو کروڑ پاوٴنڈ کی بولی لگائی تھی۔آرسنل کی جانب سے لگائی جانے والی بولی میں جیمی وارڈی کے معاہدے میں یہ شق شامل تھی کہ وہ کسی بھی دوسرے کلب کے ساتھ معاہدہ کر سکیں گے جس کے بعد گننرز نے جیمی وارڈی کو 1,20,000 پاوٴنڈ فی ہفتہ کی پیشکش کی تھی جب کہ لیسٹر نے انھیں 1,00,000 پاوٴنڈ کی آفر کی تھی۔جیمی وارڈی فرانس میں جاری یورو کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انھوں نے ویلز کے خلاف ہونے والے میچ میں گول بھی کیا تھا۔