اے پی ایم ایل کے رہنماؤں ڈاکٹر محمد امجد اور احمد ارضا خان قصوری کے درمیان اختلافات ختم، مل کر پارٹی مضبوط بنانے کا عزم
جمعہ 24 جون 2016 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنماؤں ڈاکٹر محمد امجد اور احمد ارضا خان قصوری کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا، دونوں راہنماؤں نے مل کر پارٹی مضبوط بنانے کا عزم کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے اے پی ایم ایل کے راہنما احمدرضا قصوری نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پیدا شدہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا اور ایک ساتھ مل کر پارٹی کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روایات کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔آپس کے اختلافات بھلا کر سب سے پہلے پاکستان کے نظرئیے پر عمل کرنا ہے ۔(جاری ہے)
اس وقت ملک کو درپیش سیاسی خلا ہم پرکر سکتے ہیں مگر اس کے لئے باہمی اتحادویگانگت اور دوررس نتائج کی حامل پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔
احمد رضا قصوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اﷲ نے ہمیں جنرل(ر)پرویز مشرف جیسا لیڈر عطا کیا۔ہم جنرل(ر)پرویز مشرف کی گائیڈ لائن لے کر پارٹی کو بہت جلد صف اول کی پارٹی بنا سکتے ہیں مگر اس بڑے مقصد کے لئے آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات بالائے طاق رکھنا ہوں گے۔ اس موقع پر پارٹی راہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.