کاشف ظہیرکی امریکی کمرشل قونصلرسے ملاقات

باہمی تجارت اوردستکاریوں کے فروغ کے حوالے سے بات چیت

ہفتہ 25 جون 2016 22:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون ۔2016ء ) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین کاشف ظہیرنے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی کمرشل قونصلر چیرل جے ڈیکلوCheryl J. dukelow سے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعاون اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران انہوں نے ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہنرمندوں اور دستکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کی بنائی ہوئی اشیاء کو متعارف کرانے کے لئے منعقد کی جانے والے نمائشوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان کے آرٹسٹوں کی مصنوعات کو عام کرنے کے لئے ملک اور بیرون ممالک نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔

کاشف ظہیر نے اس موقع پر امریکی کمرشل قونصلر کو آرٹ کا ایک نمونہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :