وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا متعلقہ تعلیمی بورڈز میں اول دس پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان
اتوار 26 جون 2016 21:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26جون۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈز میں اول دس پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے ہر ہونہار طالب علم کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامی رقم عمومی میرٹ سکالرشپ کے علاوہ ہو گی ۔ واضح رہے کہ ہر سال صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ پہلی پچیس پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو دو سال تک 10 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیتے رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کا موجودہ اعلان صرف سرکاری سکولوں کیلئے ہے جہاں اکثر غریب بچے پڑھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے یہ اعلان اتوار کے روز اسلام آباد میں گورنمنٹ ہائی سکول ہری پورکے خصوصی طالب علم فیصل کو ایبٹ آباد بورڈ میں اول آنے پر 5 لاکھ روپے کا چیک حوالہ کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیرتعلیم محمد عاطف خان، وزیر صحت شہرام خان ترکئی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے ہونہار خصوصی طالب علم کیلئے لیپ ٹاپ کا بھی اعلان کیا۔ وہ خصوصی طالب علم کے ساتھ کچھ دیر رہے اور اس کی کامیابی کو اسکے عزم اور محنت کا صلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سرکاری سکولوں کی حالت کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے جہاں غریب لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں تاکہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ صوبائی وزیر تعلیم کو سکالر شپ اور نقد انعامات جلد ہی ہونہار طلباء کے حوالہ کرنے کیلئے ضروری کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.