فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:21
اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے 3زخمیوں کی حالت تشویشناک علاج معالجہ کیلئے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر جعفرکے قریب کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس ویگن نمبریKTC3631مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک نمبر یIDS2983سے جا ٹکرا ئی حادثے کے نتیجے میں ویگن اور مزدا ٹرک کے ڈرائیور حبیب اللہ سکنہ کوہاٹ ، خلیل نواز سکنہ بنوں اور ریحانہ بی بی نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش ناقابل شناخت ہو گئی حادثے میں جواد حسین ولد شبیر سکنہ کوہاٹ،انجم حمید اور اس کی بیٹی عطوبہ انجم سکنہ کسراں،فیروزہ دختر شبیر حسین کوہاٹ،خدابخش ولد غلام صادق سکنہ کھرالہ، اعظم خان ولد رستم سکنہ کھنڈہ،ظفر اقبال ولد اولیا ء سکنہ جعفر، لیاقت سکنہ سیالکوٹ اور حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون ریحانہ بی بی کا بیٹا نادر شدید زخمی ہو گئے 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے تھانہ فتح جنگ کے سب انسپکٹر راجہ خلیق احمد نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔
مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.