عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،قادیانیت ضلالت اور گمراہی کا نام ہے ‘علماء کرام
تمام علماء کرام ختم نبوت کی اہمیت اور قادیانی عقائد سے عوام الناس کو آگاہ کریں ‘فطار ڈنرسے خطاب
پیر 27 جون 2016 17:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام افطار ڈنر جامع مسجد احمد علی لاہوری اچھرہ میں منعقد ہوا۔افطار ڈنر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،پیر میاں محمدرضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدعابدسمیت کئی علماء کرام اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی ۔
مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔(جاری ہے)
قادیانیت ضلالت اور گمراہی کانام ہے کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو ئی صحیح دلیل نہیں عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔
تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی آئینی اور قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلامی شعائر استعمال نہ کریں ۔قادیانی اسلامی شعائر استعمال کر کے امت مسلمہ کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت تسلیم کرکے امت مسلمہ کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اﷲ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.