ڈینگی مچھرکے تدارک کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، عمارہ خاں
منگل 28 جون 2016 11:22
قصور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء ) ڈی سی او قصور عمارہ خاں نے کہا ہے کہ ڈینگی سے چھٹکاراپانے کیلئے تمام افسران کو اپنا کردار ادا کرناہوگا‘ سرو یلنس کے کام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا‘ عوام الناس کو ڈینگی مچھر سے بچاؤکیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے‘ڈینگی مچھرکے تدارک کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
یہ بات انہوں نے ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پر تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں بتایا گیاکہ ضلع بھرمیں کل132ہیلتھ سنٹرکام کررہے ہیں اور 1565ملازمین ڈینگی سرویلنس کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی آگاہی کے حوالے سے اب تک 5403سکول سیشن‘ 2589کمیونٹی ایونٹس منعقد کئے جاچکے ہیں اسی طرح 578انڈوراور 113آؤٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی روک تھام کیلئے مصروف عمل ہیں‘ بائیوجیکل کنٹرول کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 190جوہڑوں میں 2لاکھ 57ہزار مچھلی کابچہ چھوڑاگیا۔
ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات اپنی ہفتہ وار ڈینگی رپورٹ بروقت جمع کروائیں ورنہ انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.