28جون گزر گئی مالی سال 2015-2016 ختم ہونے میں صرف دو دن باقی
لاہور کے 500 سے زائد گرلز و بوائز پرائمری و مڈل سکولز میں نان سیلری بجٹ کی مد میں تیسری اور چوتھی قسط اور SMC کی گرانٹ جاری نہ ہوسکی
منگل 28 جون 2016 21:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ 28 جون گزر گئی مالی سال 2015-2016 ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں مگر لاہور کے 500 سے زائد گرلز و بوائز پرائمری و مڈل سکولز میں نان سیلری بجٹ کی مد میں تیسری اور چوتھی قسط اور SMC کی گرانٹ جاری نہ ہوسکی۔یہ فنڈز مالی سال 2015-16 میں جاری ہونے تھے اور ان سے سکولوں کے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جانا تھیں لیکن حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ سکولوں کو جاری ہونے والے فنڈز ابھی تک جاری نہیں ہو سکے۔
یہ فنڈز 30 جون تک خرچ کرنا لازمی تھے ۔اگر اب ان فنڈز کا اجراء کیا جاتا ہے تو دو دن میں ان کا استعمال کیسے ہوگا؟ جبکہ دوسری طرف یہ فنڈز جاری نہیں ہوئے تو ان کے استعمال کو چیک کرنے کے لئے آڈٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
خدشہ ہے کہ یہ فنڈز آئندہ دو روز میں جاری کئے جائیں گے او ر محکمہ تعلیم میں موجود ٹھیکیدار مافیا ہیڈماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کو آڈٹ کے خوف میں مبتلا کرکے من مانے طریقے سے پرچیز کروائیں گے۔
اس سے قبل بھی خصوصاً خواتین ڈپٹی ڈی ای اوز نے نان سیلری بجٹ سے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے گرلز پرائمر ی و مڈل سکولز کے بیرونی گیٹ پر قومی پرچم بنوایا جسکی مد میں فی سکول 3500 سے 4000 تک وصول کئے گئے۔اور جو فلیکس 15 روپے مربع فٹ میں بن سکتی تھی وہ 40 روپے مربع فٹ کے حساب سے بنوائی گئی۔ ہر دفتر میں ٹھیکدار مافیا موجود ہے جو ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز میں فنڈز کے لیپس ہوجانے کو خوف پید ا کرکے من مانے ریٹ سے پرچیز کروا رہے ہیں۔ رسیدات مہیا کرنے کی مد میں 5% جبکہ AG آفس سے بل پاس کروانے کے لئے 10% تک وصول کئے جا رہے ہیں۔ اور بیشتر پرائمری و مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز نان سیلرن بجٹ کے استعمال سے ناواقف ہونے کی بناء پر ڈپٹی ڈی ای اوز کی پشت پناہی میں سرگر م ٹھیکیدار مافیا کے ہاتھوں لُٹ رہے ہیں۔ لہذا ای ڈی او ایجوکیشن لاہور اور ڈی سی او زنانہ و مردانہ لاہور سے مطالبہ ہے کہ ڈپٹی ڈی ای اوز خصوصاً خواتین ڈپٹی ڈی ای اوز کے دفاتر کو چیک کیا جائے اور اگر آئندہ دو دنوں میں نان سیلری بجٹ اور ایس ایم سی گرانٹ پرائمری و مڈل سکولز کو ریلیز کی جاتی ہے تو انہیں خرچ کرنے کے لئے موقع فراہم کیا جائے اور ان کا آڈٹ کرنے کے لئے کم از کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کی مہلت دی جائے وگرنہ دو دنوں میں کڑوڑوں روپے ٹھیکداروں اور کمشن مافیا کی جیبوں میں چلے جانے کا خظرہ ہےمزید اہم خبریں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.